پاکستان  پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پر امن ملک ہے:وزیراعلیٰ  پنجاب

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ  عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے، پاکستان  پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پر امن ملک ہے،مودی کی انتہا پسندانہ سوچ سے خطے کو سنگین خطرات درپیش ہیں ۔ انہوں نے عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں کہا اللہ تعالی نے امن و آتشی کے لئے کائنات تخلیق کی، افسوس کا مقام ہے کہ انسان اللہ تعالی کے اس ابدی پیغام کو فراموش کرچکا ہے، دنیا بھر میں انتہا پسندانہ سوچ کے باعث امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور دیگر علاقوں میں بسنے والے انسان امن کے متلاشی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث تنازعہ کشمیر خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم، بربریت اور سفاکیت کے ذریعے امن کو روند ڈالا ہے، بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے سے روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ نے خطے کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ امن کی ضرورت اور اہمیت وہی جانتا ہے جو جنگوں سے گزرا ہو، غربت، نا انصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، امن کا براہ راست تعلق ترقی اور خوشحالی سے جڑا ہوا ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاکستان او راس کے عوام امن کی اہمیت کو خوب جانتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.