امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، یہ کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اگر میں چاہوں تو کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں ۔صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ایسا کرسکتا ہوں لیکن اس سے سب ختم ہوجائے گا ، پھر آپ کے پاس رپورٹ کرنے کیلئے ایک بڑی اسٹوری آجائے گی ۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران پرحملہ نہ کرنےکا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط آدمی کی پہچان یہی ہے اور جو بات آپ کو مضبوط ثابت کرتی ہے وہ یہی ہے کہ آپ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دوسرا راستہ اختیار کرنا نہایت آسان ہے، یہ بات اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر انہوں نے پھر شرارت کی تو پھر وہ اپنا وقت ختم سمجھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.