محمد بن سلمان نے عمران خان کے لیے مہمان نوازی کی نئی مثال قائم کر دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کےبجائے سعودی شہزادے کےخصوصی ‏طیارےپرامریکا روانہ ہوئے۔ امریکہ روانگی سےقبل وزیراعظم عمران خان کی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت ‏ہوئی،جس میں  سعودی شہزادے نے وزیراعظم سےسوال کیا کہ آپ امریکا دورے پرکیسے روانہ ہورہےہیں؟ جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ کمرشل فلائٹ کےذریعے امریکا روانہ ہورہا ہوں۔ سعودی شہزادے نے ‏عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، کمرشل فلائٹ سے امریکا نہیں جاسکتے۔ سعودی شہزادے کی ہدایت پروزیراعظم عمران خان کو ان کا ذاتی طیارے فراہم کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم سعودی شہزادے کےخصوصی طیارے جی ایل ایف 6 کے ذریعے امریکا ‏رواں دواں ہیں اور وزیراعظم کودیے گئے خصوصی طیارے نے پاکستانی وقت کےمطابق آج صبح گیارہ ‏بجے پیرس میں ری فیولنگ کی،وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 6 سے 7 کےدرمیان نیویارک پہنچیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.