پاک سری لنکا سیریز،میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درميان ون ڈے اور ٹی 20 سيريز کيلئے آئی سی سی نے ميچ آفيشلز کا اعلان کرديا ہے۔

کراچی اور لاہور ميں شيڈول پاک سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سيريز کيلئے ڈيوڈ بون کو ميچ ريفری مقرر کرديا گيا ہے۔

ايليٹ پينل ميں شامل مائیکل گف، جوئل ولسن اورعلیم ڈارامپائرنگ کے فرائض انجام دينگے۔ احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اس کے علاوہ، پاک سری لنکا ميچز کی ٹکٹوں کی کورئيرکمپنی کے دفاتر پر فروخت جاری ہے۔ شائقين ميچز کی ٹکٹوں کے حصول کيلئے دفاتر کے باہر موجود ہیں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز،قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیاسری لنکن ٹيم25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پہلا ون ڈے27 ستمبر، دوسرا29 ستمبر اورتيسرا2 اکتوبرکو کراچی ميں ہوگا۔

سری لنکا کے ساتھ سیریز،نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں جاریٹی ٹوئنٹی سيريز5 اکتوبر سے9 اکتوبر تک لاہور ميں کھيلی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.