کرپشن بہانہ ہے سندھ حکومت کونشانہ بنایا جارہا ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور:رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔کرپشن بہانہ ہے سندھ حکومت کونشانہ بنایا جارہا ہے ۔ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کر کے کیا پیغام دیا جارہا ہے ؟سندھ حکومت گرانا آپ کے بس کی بات نہیں ۔انہوں نے کہا خورشید شاہ بھاگ نہیں رہے پہلے بھی نیب میں پیش ہوئے ۔ان پر 500ارب کا کیس ڈالا ہے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے مارشل لاء کے مقابلے بھی کیے ہیں ۔ملک میں ہر طبقہ پریشان ہے ۔کیا پنجاب میں کرپشن کے کیسز نہیں ۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف اربوں روپے کی باتیں کی جاتی تھیں اور چالان ڈیڑھ کروڑ کا آیا ہے ۔آصف زرداری اورفریال تالپور کو جیل میں رکھنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا ۔مراد علی شاہ کو گرفتار کیا گیا تو بھی وزیراعلیٰ رہیں گے ۔انہوں نے حکومت کو  مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بس سروس ،مالم جبہ میں جو فراڈ ہوا اس پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ۔ان سے ڈینگی سنبھالا نہیں جاتا ملک  سنبھالنے چلے ہیں ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.