حکومت کا مشتاق سکھیرا کی بحالی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (21 ستمبر 2019) حکومت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی بحالی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت قانون وانصاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ پر انٹراکورٹ اپیل دائر کریگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی بحالی کو چیلنج کرنے کا وزارت قانون و انصاف کو ٹاسک سونپ دے دیاہے۔

وزارت قانون وانصاف اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی تیاریوں میں مصروف ہے جوچند روز میں دائرکی کرے گی ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کو کالعدم قرار دیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.