وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات آج ہو گی

نیو یارک: وزیراعظم کا مشن کشمیر جاری ہے۔ عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں وزیراعظم ٹرمپ کو مودی کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔ دو طرفہ امور اور مسئلہ کشمیر پر غور ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان صبح ناشتے پر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے ملاقات کریں گے جبکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کونسل آف فارن ریلیشنز میں تقریر کریں گے۔

عمران خان آج اقوام متحدہ میں سکریٹری جنرل کے کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سوئس صدر اویلی مورر اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس اور اٹلی کے وزیر اعظم جیو زیپے کونٹے سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.