اگلے تین سے پانچ سال تک تمام رکشے بیٹری پر چلیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گی ہے اور چھ سے آٹھ ماہ تک ایسے دس ہزار رکشے سڑک پر ہوں گے۔

انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ایپ ٹوئٹر پر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں انجن سے چلنے والے تمام رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی کیونکہ بیٹری سے چلنے والے رکشوں بڑی تعداد میں متبادل کے طور پر سامنے آ چکے ہوں گے۔

پاکستان کوالٹی اسٹینڈرز اس وقت بیٹری کے رکشوں کے اسٹنڈرز بنا رہا ہے، انشاللہٰ چھ سے آتھ ماہ میں پہلا دس ہزار بیٹری رکشوں کا بیج (Badge) سڑک پر آجائیگا۔ تین سے پانچ سالوں میں انجن والا رکشہ سڑکوں پر بین (Ban) کر سکیں گے https://t.co/5ziXtvd6V8

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 9, 2019

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ خود چلا کر دکھایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ  دھوئیں میں بھی  کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری نے بیٹری پر چلنے والا رکشہ چلا کر دکھایا

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.