سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں ایک عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں ناکامی اور ان کی کارکردگی پر مداحوں کی شدید کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں تیسرے ٹی20 میں موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمر اکمل دونوں میچوں میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ احمد شہزاد بھی متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے اور دونوں میچوں میں کُل 17 رنز بنا سکے۔ اس کارکردگی کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو مزید موقع نہ دینے اور تیسرے ٹی20 میچ سے باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کے علاوہ محمد حسنین کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ تیسرے ٹی20 میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد کی جگہ حارث سہیل، عمر اکمل کی جگہ افتخار احمد اور محمد حسنین کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستانی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور دوسرے میچ میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور 35 رنز سے شکست کے بعد سیریز 0-2 سے گنوا بیٹھی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.