ٹی ٹوینٹی سیریز، سری لنکا کا ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ جاری ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان کو تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ جیتنا ہو گا۔

سری لنکا دو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

گزشتہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 183 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 147 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی تھی۔

گزشتہ میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ ہی 9 رنز پر گر گئی تھی، پاکستانی اوپنر فخر زمان 6 رنز بنا کر کاسون راجیتھا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان کو جلد ہی دوسری وکٹ کا بھی نقصان اٹھانا پڑا اور 11 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بھی ہاتھ سے نکل گئی تھی۔ جس میں بابر اعظم 3 رنز بنا کر نوان پرادیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں جیت کے لیے تھوڑا انتظار کریں، مصباح

ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بلے بازوں کا تیسرا کھلاڑی 51 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گیا۔ احمد شہزاد 26 رنز بنا کر ڈی سلوا کی بال کا شکار ہوئے تو ان کے بعد میدان میں اترنے والے کھلاڑی عمر اکمل بغیر کوئی رنز بنائے ڈی سلوا کی گیند پر ہی واپس لوٹ گئے۔ کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.