تیسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک — 

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

سری لنکا کے کپتان ڈسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عمر اکمل، احمد شہزاد اور محمد حسنین کی جگہ حارث سہیل، افتحار احمد اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم پہلے دو میچوں میں فتح کے بعد سیریز بھی جیت چکی ہے۔ پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 جب کہ دوسرے میچ میں 36 رنز سے شکست دی تھی۔

سری لنکا کی ٹیم: دنشکا گوناتلکا، سدھیرا سمراوکرما، بھنوکا راجاپکسے، انجیلو پریرا، اوشاڈا فرنینڈو، ڈسن شناکا، ونیندو ھسارانگا، لہیرو مدھوشنکا،لکشن سندکن، کسن راجیتا اور لہیرو کمارا۔

پاکستان ٹیم: بابر اعظم، فخر زمان، حارث سہیل، افتحار احمد، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر، عثمان شنواری۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.