آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، فضل الرحمان

اسلام آباد: آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا،جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو شروع ہوگااور ہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہونگے۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہونگے۔

مولانا فضل الرحمان نےواضح کیا کہ 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا،27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔

اس سے قبل آج جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اجلاس کے دوران شرکاء کو ہدایت دی کہ آزادی مارچ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔

اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو بلاوجہ پولیس کی جانب سے تنگ کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آزادی مارچ کے مقام ڈی چوک کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کارکنان 27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کریں، مولانا فضل الرحمان


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.