تیسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

لاہور: (09 اکتوبر 2019) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ ابتدا میں گرین شرٹس کے بولرز نے قدرِ اچھی باؤ لنگ کرتے ہوئے 58 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا جس کے بعد پانچویں وکٹ پر کپتان شناکا اور فرنینڈو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے مجموعے کو 134 تک پہنچایا۔

اس دوران فرنینڈو نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جب کہ فیلڈرز نے کیچز بھی چھوڑے۔ فرنینڈو ایک اینڈ پر ڈٹ کر کھڑے رہے اور وکٹ کے چاروں جانب کھل کر اسٹروکس کھیلے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.