پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا

image
پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام امتحان میں ایک لاکھ ستر ہزار ایک سو چار (170104) طلبہ نے حصہ لیا۔ نوے ہزار پانچ سو دس (90510) امیدوار کامیاب رہے۔ کامیابی کا تناسب 53.21 فیصد رہا۔

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق طلبہ کو امتحانی نتائج شفاف اور بروقت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار گریڈنگ سسٹم کے ساتھ آر ایل (رزلٹ لیٹ) فری نتائج کا اعلان مقررہ وقت پر کیا ہے۔

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان 15 اکتوبر سے شروع ہونگے۔

سرگودھا بورڈ میں 55 ہزار 575 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 31 ہزار 263 امیدوار کامیاب قرار پائے اور مجموعی کامیابی کا تناسب 56.25 فیصد رہا۔ ساہیوال میں نتیجہ 47.58 فیصد رہا، امتحان میں 46678 طلباء اور طالبات امیدواوں نے حصہ لیا اور بائیس ہزار 208 طلباء اور طالبات کامیاب ہوئے۔

گوجرانوالہ بورڈ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طور پر 147599 امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 83081 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 56.29 فیصد رہا۔ پری میڈیکل گروپ بوائز میں 7960 اور گرلز 23507 امیدواران نے شرکت کی جن میں بالترتیب 5507 اور 17160 کامیاب قرار پائے، فیصل آباد میں 102324 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جن میں سے 53998 نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 52.27 فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.