‘آپ کا مشرف کی پارٹی سے کیا تعلق ہے’

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے پاکستان سوشل اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست خارج کردی ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف درج  ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلال سنے اور پرویز مشرف کے حوالے سے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

چیف جسٹس نے وکیل سے دوران سماعت استفسار کیا کہ آپ کی پارٹی کا پرویز مشرف کی ایف آئی آر سے کیا تعلق ہے۔

خاتون وکیل نے جواب دیا کہ وہ سابق صدر رہے ہیں ہم اس لیے آئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نہ آپ متاثرہ فریق ہیں اور نہ مفرور ملزم پرویز مشرف عدالت کے سامنے موجود ہے، اگر پرویز مشرف آجائے تو پھر ہی کیس کو اگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر 2013 میں درج ہوئی اور اب کیس کس سٹیج پر ہے؟

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کا چلان 2014 میں عدالت میں جمع ہوا تھا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ کچھ معلوم نہیں ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.