فلموں میں‌کام کرنے سے ایمان متاثر ہو رہا ہے :بولی وڈ اداکارہ

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے رواں برس جولائی میں اداکاری چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ زائرہ وسیم نے عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت حاصل کی تھی اور ان کی محض 2 فلمیں ہی ریلیز ہوئی تھی اور اب ان کی تیسری اور آخری فلم ’اسکائے از پنک‘ بھی ریلیز کردی گئی۔ زائرہ وسیم نے مذہب کی خاطر اداکاری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکاری کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان متاثر ہو رہا تھا اور انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ وہ ان کاموں کے لیے نہیں بنیں۔ زائرہ وسیم کی فلم ’دنگل‘ اور ’سپر اسٹار‘ بلاک بسٹر فلمیں تھیں اور انہیں کم عمری میں شہرت ملی تھی، ان کے فیصلے پر کئی لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا تھا اور بعد ازاں اداکارہ کے میڈیا مینیجر نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ زائرہ فلم انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں بلکہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم بعد ازاں زائرہ وسیم نے ایک مرتبہ پھر وضاحت کی تھی کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک نہیں ہوئے اور وہ اداکاری چھوڑ رہی ہیں۔ اداکارہ نے یہ اعلان نہیں کیا تھا کہ وہ کب تک اداکاری سے الگ ہوجائیں گی لیکن اس اعلان کے بعد انہوں نے کسی نئی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ نہیں کیا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنی آخری فلم ریلیز ہونے کے بعد الگ ہوجائیں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.