ذہنی امراض پر بات کرنا شرم کی بات نہیں، پاکستانی اداکارہ صنم سعید

کراچی: پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے زور دیا ہے کہ ذہنی امراض بدنما داغ کی طرح نہیں ہوتے اس لیے ان پر بات کرنا کوئی شرم نہیں اور ہم سب کو مل کر ایسے مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ذہنی صحت (Mental Health) کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد ذہنی اور دماغی امراض کو اجاگر اور ان کا سدباب کرنا ہے۔ پاکستانی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’’دنیا بھر میں بہت سارے لوگ دماغی امراض کا شکار ہیں مگر وہ لاعلمی کی وجہ سے اس طرف توجہ نہیں دیتے اور خاموشی سے زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، اگر ایسے لوگوں سے بات چیت کی جائے تو مسئلے کو بہت آسانی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے‘‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہم روز مرہ کی بات چیت اور ڈاکٹروں کی مدد سے ذہنی امراض پر قابو پاکر نہ صرف لوگوں کی زندگیاں تبدیل کرسکتے ہیں بلکہ کئی قیمتی جانوں کو بھی بچا سکتے ہیں‘‘۔

صنم سعید نے اپیل کی کہ ’’ذہنی تناؤ (ڈپریشن) جیسے مسائل کو برا سمجھنے کے بجائے اُن کے بارے میں کھل کر بات کریں کیونکہ یہ شرم کی بات نہیں اور ہم سب کبھی نہ کبھی ان حالات سے ضرور گزرتے ہیں‘‘۔ یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ برطانوی ایشیئن ٹرسٹ کی سفیر بھی ہیں، یہ سماجی تنظیم جنوبی ایشیا میں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.