نوجوان کی محبت میں گرفتار جاپانی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

جاپان کی رہائشی سنیتا کی 6 ماہ قبل ڈسکہ کے نواحی گاؤں گلوٹیاں کے رہائشی سفیان علی ڈھلوں سے دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی اور وہ شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔گزشتہ روز علامہ پروفیسر محمد حسین آزاد نے سنیتا کو کلمہ پڑھایا اور اس کا نیا نام عائشہ رکھا اور بعد میں موضع گلوٹیاں کے سفیان علی ڈھلوں سے نکاح کروایا۔سفیان علی ڈھلوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری دوستی فیس بک پر 6 ماہ سے چل رہی تھی۔ مجھے آج جاپانی لڑکی کیساتھ شادی کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے۔جاپانی لڑکی نے بتایا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں اور اسلام ایک سچا مذہب ہے جو ساری دنیا کیلئے امن، محبت، تحفظ اور سلامتی کی یقین دہانی کراتا ہے۔ میں اپنی مرضی سے مسلمان ہوئی ہوں۔ اس تقریب میں شامل ہونیوالے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.