مہوش حیات کے ڈانس پر شدید تنقید،پی ٹی آئی رہنما بھی میدان میں آ گئے

کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے مہوش حیات کی ایوارڈ تقریب میں ڈانس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی اداکار احسن خان کے ہمراہ ایوارڈ تقریب میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور خاص طور پر مہوش حیات کے بے ہودہ ڈانس کے بعد ایک بار پھر انہیں تمغہ امتیاز دینے کے حوالے سے تنقید شروع ہوگئی۔ اس حوالے سے خود اداکارہ مہوش حیات نے ایک ٹوئٹ میں اپنی ڈانس کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’ہم ایوارڈز‘ کی ساتویں تقریب میں احسن خان کے ساتھ 5 سال کے بعد کام کرنے کا موقع ملا۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت حسین بھی پیچھے نہیں رہے اور مہوش حیات، احسن خان پر تنقید کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہوش حیات سے تمغہ امتیاز واپس لینا چاہیے یا نہیں، یہ تو ان کی مرضی ہے جنہوں نے تمغہ دیا اور جہاں تک بات ہے احسن خان کی تو وہ معصوم انسان ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.