بھارتی کرکٹر کی دو دسمبر کو اداکارہ سے شادی طے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور اداکارہ اشریتا شیٹی دو دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں کے رشتہ داروں سمیت قریبی دوست شرکت کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی شادی میں شرکت متوقع ہے۔

اشریتا شیٹی بھارت کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے نے اندر اجیتاوراین ایچ 4 جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں کہ کسی بھارتی کرکٹر کی اداکارہ سےشادی ہورہی ہو۔

اس پہلے ویرات کوہلی، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ، اظہرالدین اور دیگر بھی اس فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.