ماہرہ خان بھی عاطف اسلم کے مداحوں میں شامل

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کیلئے عاطف اسلم نے مشہورحمد ’’وہی خدا ہے ‘‘ پڑھی جسے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔ ان مداحوں میں اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی شامل ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ماہرہ خان نے سیزن 12 میں عاطف اسلم اور روحیل کی موجودگی پر نہایت خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو کی ھمد سے متعلق ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا’’ اف ۔۔ رونگٹے کھڑے ہیں اور آنسو‘‘۔

جواب میں ماہرہ خان کے مداحوں نے بھی ان کی بھرپور تائید کرتے ہوئے عاطف اسلم کو سراہا۔

ری مکس ورژن کیلئے مشہورکوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں عاطف اسلم کی آوازمیں یہ حمد یوٹیوب پر اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس ویڈیو کے حوالے سے گلوکار نے بھی اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے روحانی رابطے سے متعلق تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جو چیز دل سےپڑھی ہوئی ہوتی ہے وہ قبول ہوتی ہے اورآپ اس فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں جنہیں وہ (خدا) چاہتا ہے۔

گلوکار نے اپنی ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کی تعریف اوراس کے محبوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے کا مزاہی الگ ہے۔

 

عاطف اسلم نے یہ حمد اپنے بیٹے احد کے نام کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا بڑا ہوکر اس حمد کو سنے گا اوراسے خوشی ہوگی کہ یہ میرے والد نے پڑھی تھی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.