مودی کو ساحل سمندر پر گندگی اُٹھانا پڑ گئی

چینائی: چینی صدر شی جی پنگ دو روزہ غیر رسمی دورے پر بھارت پہنچے ہیں جہاں وہ تاریخی مقامات کی سیر کر رہے ہیں اور اس دوران ایک موقع پر وزیراعظم مودی کو ساحل سمندر پر گندگی اُٹھانا پڑ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ساحل سمندر کو صاف کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ماملا پورم کے ساحل پر علی الصبح 30 منٹ کی واک کے دوران وہاں موجود کچرا اُٹھایا اور متعقلہ ادارے کو دیا۔ ہمیں اپنی تفریحی عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا چاہیئے اور ہمیشہ فٹ اور صحت مند رہنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ چین کے صدر شی جی پنگ دو روزہ غیر رسمی دورے پر کل بھارت کے شہر چینائی پہنچے تھے جہاں ماملا پورم کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی اور وزیراعظم مودی کے عشایئے میں شرکت بھی کی اور آج دونوں رہنماؤں کی وفد کے ہمراہ معاشی اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس جاری ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.