برطانیہ کے ڈیزائنرنےسونےکےجوتے بناکرریکارڈاپنےنام کرلیا

اگرچہ دنیا میں پہلے بھی دنیا کے مہنگے ترین اور پاکستانی تقریبا 2 کروڑ روپے کی قیمت کے جوتے برطانیہ کے ڈیزائنر نے بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ تاہم اب اٹالین نژاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ڈیزائنر نے برطانوی ڈیزائنر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا کے مہنگے ترین جوتے تیار کرلیے۔ جی ہاں، اٹلی سے تعلق رکھنے والے اماراتی ڈیزائنر انتونیو وائتری نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے بناکر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ برطانوی فیشن میگزین ’ہارپربازار‘ کے مطابق انتونیو وائتری کی جانب سے تیار کیے گئے جوتوں میں جہاں خالص سونے اور ہیروں کو استعمال کیا گیا ہے، وہیں ان میں نایاب شہابی پتھر کو بھی سجایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتونیو وائتری کی جانب سے بنائے گئے خواتین کے جوتوں کی قیمت ایک کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 3 ارب روپے ہے۔ اٹالین نژاد اماراتی جوتے ڈیزائنر کی جانب سے بنائے گئے جوتوں کی ہیل خالص سونے کی ہے جس کا ڈیزائن دنیا کی بلند ترین امارت ’برج خلیفہ‘ سے ملتی جلتی ہے۔ دنیا کے مہنگے ترین ان جوتوں میں 30 قراط ہیرے بھی جڑے گئے ہیں جب کہ جوتوں میں 5 صدیاں قبل یورپ میں پائے جانے والے شہابی پتھروں کو بھی سجایا گیا ہے۔ دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کو دبئی میں ہونے والے ایک میلے میں پیش کیا گیا، جہاں شائقین جوتوں کی قیمت سن کر حیران رہ گئے۔ ان جوتوں سے قبل برطانوی ڈیزائنر کی جانب سے بنائے گئے جوتوں نے دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کا عالمی اعزاز حاصل کیاتھا۔ برطانوی ڈیزائنر کے جوتوں میں بھی سونے اور ہیروں کا استعمال کیا گیا تھا اور ان کی قیمت ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.