بین الاقوامی جہازرانی کو درپیش کسی خطرے سے عالمی تجارت درہم برہم ہوجائے گی: بحرینی شاہ

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی جہازرانی کو درپیش کسی بھی خطرے سے دنیا کی تجارت درہم برہم ہوکررہ جائے گی اور تیل کی قیمتیں متاثر ہوں گی۔

انھوں نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ جارح کی راہ روکنے کے لیے پختہ اقدامات کرے۔وہ اتوار کو منامہ میں شوریٰ کونسل اور نمایندگان کونسل کی پانچویں مدت کے دوسرے اجلاس کے آغاز کے موقع پر افتتاحی تقریر کررہے تھے۔

انھوں نے کہا:’’اس موقع پر ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ خواہ یہ ہمارا خط ہو یا پوری دنیا، خوش حالی اور انسانی سلامتی کے مقاصد کو مسلسل اقتصادی ترقی کی بدولت ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ دنیا میں تیل اور گیس کی سپلائی کا پانچواں حصہ خلیج عرب کے پانیوں سے ہوکر گذرتا ہے،جہاز رانی کی آزادی کو درپیش کسی بھی خطرے سے بین الاقوامی تجارت متاثر ہوتی ہے۔تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے اور یہ عالمی امن کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔‘‘

شاہ حمد نے اپنی تقریر میں عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ سدِ جارحیت کے لیے مل جل کر پختہ اقدامات کرے، جارح کو بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ سے متعلق قوانین اور معاہدوں کی پاسداری پر مجبور کرے تاکہ عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھا جاسکے۔‘‘


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.