گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہو گئے

ویب ڈیسک — بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سوریو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی ٓئی) کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گنگولی کو برجیش پٹیل سے سخت مقابلے کا سامنا تھا جنہیں معروف صنعتکار اور انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے سابق چیئرمین اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر این سری ناوسن کی بھرپور پور حمایت حاصل تھی۔ تاہم آج اتوار کے روز ڈرامائی تبدیلیوں کے دوران سابق بھارتی کپتان سوریو گنگولی متفقہ اُمیدوار کے طور پر ابھرے ہیں۔

پروگرام کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی پیر کے روز داخل کیے جانے تھے۔ تاہم چونکہ اُن کے مقابلے میں اب اور کوئی امیدوار موجود نہیں ہے لہذا انتخابات نہیں ہوں گے اور گنگولی کو بلاملقابلہ بی سی سی آئی کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

گانگولی اس وقت بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ گنگولی کے علاوہ بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ سیکرٹری جب کہ ارون دھومل خزانچی منتخب ہو ئے ہیں۔ ارون دھومل بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر کے چھوٹے بھائی ہیں۔

47 سالہ گنگولی کو بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

توقع ہے کہ گنگولی کے مخالف امیدوار برجیش پٹیل دستبردار ہونے کے بعد انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.