ویب ڈیسک —
پاکستان کے فلم ساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی پنجابی فلم "زندگی تماشا" (سرکس آف لائف ) نے ریلیز سے قبل ہی جنوبی کوریا کے "بوسان" انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں "کم جی سیوک ایوارڈ" حاصل کرلیا ہے۔
اس بات کا اعلان خود سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے کیا جبکہ ایوارڈ حاصل کرنے کی اطلاع کھوسٹ فلمز کے ٹوئٹر پیچ کے ذریعے بھی دی گئی ہے۔
"بوسان" انٹر نیشنل فلم فیسٹیول ایشیا کے بڑے فلم فیسٹیولز میں سے ایک ہے۔ اس بار اس فیسٹیول میں دو فلموں کو مشترکہ طور پر"کم جی سیوک" ایوارڈ ملا ہے۔
