جاپان میں خوفناک ترین طوفان کی تباہ کاریاں،35 ہلاک،17 لاپتہ

ٹوکیو:(14 اکتوبر 2019) جاپان کی ساٹھ سالہ تاریخ کاخوفناک سمندری طوفان ہیگی بس کی تباہ کاری تھم نہ سکی۔ مختلف حادثات اور واقعات میں پینتیس افراد ہلاک،سترہ لاپتہ جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کےدارالحکومت ٹوکیو میں کاخوفناک سمندری طوفان ہیگی بس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ جنوب مغربی علاقوں میں سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ تیز ہواؤں نے متعدد مکانات کو تباہ کردیا جبکہ سینکڑوں درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے ہیں۔

سمندری طوفان کے پیش نظر جاپانی حکومت نے ساٹھ لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ چار لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

جاپان میں سمندری طوفان ہیگی بس کے بعد ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کررہی ہیں۔ طوفان سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ طوفان سے ایئرپورٹ اور ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

حکام کے مطابق ہیگی بس طوفان 1958 میں آنےوالے طوفان سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ ساٹھ سال پہلے اس طوفان سے بار سو سے زائد افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.