مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

سکھر:میرپورماتھیلواسٹیشن پر پنجاب سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حکام کے مطابق میرپورماتھیلواسٹیشن پر پنجاب سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا جبکہ ٹریفک بھی بلاک ہو گئی۔حادثہ کے باعث کراچی جانے والی ٹرینوں کو ڈہرکی اور صادق آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ میرپور ماتھیلو مال بردار ٹرین حادثہ کے بعد روہڑی سے ریلیف کرین روانہ کر دی گئی ہے اورجلد متبادل لائن کلیئر کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی جائے گی۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.