بھارت میں شادی کرنے کا نتیجہ دیکھ لیں، کیا کیا انکشافات ہونے لگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’ہم بھگوان رام اور کرشنا کی اولاد ہیں‘بھارت میں شادی کرنے کا نتیجہ دیکھ لیں، کیا کیا انکشافات ہونے لگے ۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی کو ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا اور یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ عرصہ پہلے حسن علی کے متوقع سسر نے ایک ایسا بیان دے دیا تھا جس پرانڈیا میں خوب بحث ہوئی تھی۔ بھارت کی ’latestly‘ نامی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شامیہ آرزو کے والد لیاقت علی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں بلاک ڈویلپمنٹ اینڈ پنچائت آفیسر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2017 میںٹی وی چینل نیوز 18 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہندوؤں کے بھگوان رام اور بھگوان کرشنا کی اولاد ہیں۔لیاقت علی نے اپنے دعویٰ کی سچائی ثابت کرنے کیلئے دلیل بھی دی اور کہا کہ میوات میں دھناگال گوترا مسلمان رگھو ونشی کی جبکہ چراکلوٹ گوترا کے لوگ یدو ونشی کی اولاد ہیں۔ رگھوونشی کا تعلق ہندوؤں کے بھگوان رام اور یدو ونشی کا تعلق ہندو بھگوان کرشنا سے ہے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی کے سسر لیاقت علی کے اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ بحث شروع ہوگئی تھی کہ کیا واقعی میواتی مسلمان رام اور کرشنا کی اولاد ہیں؟۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.