ن لیگ کی حکمت عملی طے، شہباز شریف 16 اکتوبر کو مولانا کے ہمراہ اعلان کریں گے

لاہور:ن لیگ نے آزادی مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کرلی۔ نوازشریف کے خط پرمن وعن عمل کیاجائے گا، باضابطہ اعلان شہبازشریف مولانافضل الرحمان کے ہمراہ16اکتوبرکومشترکہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔ جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا ، جس میں احسن اقبال ،پرویز رشید، عبدالقادر بلوچ،امیر مقام، اورمریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں آزادی مارچ ،ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات زیر غور آئے۔شرکاءنے آزادی مارچ کیلئے روڈ میپ پر بھی گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف بدھ کو ملاقات کریں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.