ہیروں سے سجی، سونے سے بنی دنیا کی سب سے مہنگی سینڈل کی نمائش

دبئی میں 30 قیراط ہیروں سے سجی اور سونے سے بنی مہنگی ترین سینڈل نمائش کے لئے پیش کر دی گئی

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک اطالوی ڈیزائنرانتونیو ویتری نے دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کو ڈیزائن کیا ہے جس کی نقاب کشائی جمعہ کو دبئی میں ہوئی۔ اس کی قیمت صرف 73 ملین درہم (19.9) ملین ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 3 ارب 13 کروڑ روپے ہے۔ اطالوی ڈیزائنر کی تیار کردہ مہنگی ترین سینڈل کی ہیل خالص سونے سے بنی ہے جبکہ سینڈل میں 30 قیراط ہیرے اور نایاب شہابی پتھر بھی نصب کیا گیا- سینڈل کی ہیل کا ڈیزائن دبئی کی مشہور عمارت ’برج خلیفہ‘ سے ملتا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل مہنگے ترین جوتے بنانے کا اعزاز برطانوی ڈیزائنر کے پاس تھا جس کے جوتوں میں بھی سونے اور ہیروں کا استعمال کیا گیا تھا جن کی قیمت 15.5 ملین ڈالر تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.