وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورہ پرروانہ ہوگئے

 وزیراعظم عمران خان گزشتہ اتوار کو ایران کے دورے کےبعد آج سعودی عرب کےدورہ  پرروانہ ہوگئے ہیں جو خطے میں امن و سلامتی کے لئے ان کے اقدامات کا حصہ ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دوسرے رہنماوں کےساتھ اپنی حالیہ مشاورت کی روشنی میں سعود ی قیادت کو اس سے آگاہ کریں گے ، بات چیت  میں دوطرفہ تعلقات اور دوسرے علاقائی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

 پاکستان اور سعودی عرب دوطرفہ اعتماد، مفاہمت ،قریبی تعاون اور ایک دوسرے کے ساتھ روایتی تعاون کی بنیاد پرگہرے تعلقات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ اس سال وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس سال فروری میں پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.