وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وہ ایرانی سعودیہ معاملے پر شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو ایران کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدر حسن روحانی سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

عمران خان نے ایرانی قیادت سے ملاقات میں تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران دونوں سے ہمارے قریبی تعلقات ہیں جنہیں خراب نہیں کرنا چاہتے، ایران کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ آپ کے اختلافات دراصل مغرب کی کارستانی ہے، جس میں ان کے مفادات پوشیدہ ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران خطے کے استحکام کیلئے کوشش کرسکتے ہیں، خطے میں کشیدگی کا حل یمن میں جنگ کا خاتمہ ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایران سعودیہ تنازع پر دونوں ملکوں کے سربراہان سے بات چیت کا فیصلہ کیا تھا، وہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ایرانی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے، جبکہ دو طرف تعلقات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا رواں سال سعودی عرب کا یہ تیسرا دورا ہے، انہوں نے دو ہفتے قبل چین کا دورہ بھی کیا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.