روسی صدر کی کار کے چرچے

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان کی کار اوروس سعودی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ روسی صدر نے ریاض میں یہی کار استعمال کی تھی۔ اوروس خاص طور پر صدر کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔روسی انجینیئرز آرگنائزیشن کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین ایوان انڈربیوسکی نے بتایا کہ اوروس امریکی صدر ٹرمپ کی کیڈ لک سے بھی جدید ہے۔ یہ سمندر میں بھی چل سکتی ہے۔ روسی حکام کے مطابق یہ انفارمیشن پروف گاڑی ہے۔ دوران سفر روسی صدر جو باتیں کریں گے انہیں کسی حالت میں ٹریس نہیں کیا جاسکتا اوروس 6.7 میٹر لمبی ہے۔ اس کا وزن 6.7 ٹن ہے۔ 8 سیلنڈر کی یہ کار بکتر بند اور فائر پروف ہے۔ اس پر کیمیائی گیس کے حملے اثر انداز ہوسکتے ہیں اور نہ یہ بارودی سرنگوں سے متاثر ہوتی ہے۔ کسی بھی سمت سے سنائپر فائر بھی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ روسی صدر کی کار جدید مواصلاتی سسٹم کے مصنوعی سیاروں سے منسلک ہے۔ سائیڈ کے شیشے وڈیو کیمروں سے لیس ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.