صدر ٹرمپ نے مجھے ایران اور امریکہ کے مابین کوشش کرنے کو کہا: وزیر اعظم عمران خان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان خان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مجھے ایران اور امریکہ کے مابین کوشش کرنے کو کہا۔ امریکا اور ایران کے تعلقات کچھ زیادہ کشیدہ ہیں۔ امریکی صدر پر لوگ جو بھی تنقید کریں لیکن وہ جنگ پر یقین نہیں رکھتے۔

 

سعودی عرب روانگی سے قبل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان خان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں صدر ٹرمپ نے مجھے کہا تھا آپ ایران اور امریکا کے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ اس بارے ایرانی صدر سے بات کی تھی لیکن امریکا اور ایران کے تعلقات کچھ زیادہ کشیدہ ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا جب میں نیویارک میں تھا تو صدر ٹرمپ نے مجھے ایران اور امریکا کے مابین کوشش کرنے کو کہا اور جب میں ایران گیا تو میں نے صدر روحانی سے اس بارے میں بات کی، ابھی پیش رفت جاری ہے، دیکھئے کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

 

انھوں نے بتایا کہ میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتا جب تک دونوں اطراف سے کوئی جواب نہ آجائے جو میرے خیال میں مثبت ہوگا۔ صدر ٹرمپ پر لوگ جو بھی تنقید کریں لیکن وہ جنگ پر یقین نہیں رکھتے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.