حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنادی

وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے  وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنادی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے وزیر دفاع پرویزخٹک کو ذمہ داری دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ آزادی مارچ کے سیاسی حل کیلئے پرویز خٹک کمیٹی کے ارکان کا انتخاب خود کریں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ سیاسی حل کیلئے مذاکرات کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، کمیٹی کے قیام کی فی الحال ضرورت نہیں ، اگر کوئی خود بات کرنا چاہے تو دروازے بند نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں چاروں صوبوں کے پارٹی نمائندے ہوں گے، مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کو  جلد حتمی شکل دی جائے گی جبکہ مذاکراتی کمیٹی دوسری اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔وزیراعظم نے کور کمیٹی کو ایران اور سعودی عرب کے دورے پر  بھی اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا معیشت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملکی معیشت مشکل حالات سے باہر نکل چکی ہے، بہت جلد معاشی مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

کور کمیٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے شرکا کو سعودی عرب، ایران اور چین کے دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی تاہم ملک کو اس وقت اور بھی خطرات درپیش ہیں اور حکومت کو معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہے ہیں۔کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ، ملکی سیاسی صورتحٓل، معاشی معاملات اور مہنگائی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

 یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کی ہے۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.