مہوش حیات نے ٹوئٹر پر شہزادے ولیم کے حوالے سے کیا کہا جو سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی؟

ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کیلئے گزشتہ رات پاکستان مونومنٹ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شوبز ستاروں سمیت پاکستان کی معروف شخصیات شریک تھیں۔

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات سے بھی ملاقات ہوئی اس حوالے سے مہوش حیات نے آج ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ رات برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ ملاقات ہوئی، ولیم حقیقی زندگی میں شہزادے ہیں اور وہ پاکستان آکر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اُمید کرتی ہوں برطانوی شاہی جوڑے کی آمد پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھا پائے گی جو کہ میڈیا دکھانے سے قاصر ہے ۔

مہوش حیات نے برطانوی جوڑے سے ملاقات کی ایک تصویر جاری کی جس میں وہ اور شہزادہ ولیم گفتگو میں مصروف ہیں۔

اس تقریب کے مہمانوں میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور، وسیم اکرم اوراہلیہ شنیرا اکرم، کرکٹرمحمد حفیظ، ماہرہ خان ، مہوش حیات،حریم فاروق، احد رضا میر اور سجل علی، حریم فاروق،عاطف اسلم، مومنہ مستحسن ، فیشن ڈیزائنرز ماہین خان، خدیجہ شاہ، حسن شہریار یاسین اور دیگر شریک تھے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.