ایک حادثے نے میری زندگی بدل دی،عائشہ عمر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ایک حادثے نے میری زندگی بدل دی۔ عائشہ عمر نے روزنامہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی کچھ مجبوریاں ہیں جن کی وجہ سےوہ بہت زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام نہیں کرسکتیں۔

عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ابھی بھی ایکسیڈنٹ کے کچھ زخم باقی ہیں، انہیں ایکسیڈنٹ سے قبل بالکل نہیں معلوم تھا کہ بے چینی کیا ہوتی ہے، وہ لوگوں سے سنتی تھیں تو عجیب لگتا تھا لیکن جب خود پر گزری تو بے چینی کا مطلب سمجھ میں آ یا۔ عائشہ عمر انوکھے انداز میں ملک کی نمائندگی کرنے پر تنقید کی زد میں

ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے اپنے کچھ فیصلوں میں غلطی کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے دو تین فلمیں چھوڑ دیں تھیں، جس کا انہیں افسوس ہے ۔ عائشہ عمر کے مطابق ان کی ایک فلم ’رہبرا‘ بدقسمتی سے مکمل نہیں ہو سکی تھی، لیکن اب اس فلم کی شوٹنگ شروع ہورہی ہے۔ فلم ’رہبرا‘ سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں ان کا کردار بہت دلچسپ ہے۔

عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اداکاری، گلوکاری ،ماڈلنگ اور کمپیئرنگ سب کام کرتی ہیں۔ “جب بہت باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے تو کمپیئرنگ کرنے لگتی ہوں اور جب موسیقی کے رنگ بکھیرنے کو جی چاہتا ہے تو گانا شروع کر دیتی ہوں،لیکن اب میری ساری توجہ فلموں اور ڈراموں پر ہوگی۔” عائ شہ عمر کی حال ہی میں مصر میں ایک ایونٹ کے دوران تصاویر کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

عائشہ عمر نے اپنی تصویروں پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ” حسد کرنے والے مجھ سے بہتر پیار کرتے ہیں، جیلیسی میں بھی پیار چھپا ہوتا ہے، میں اس کو بھی انجوائے کرتی ہوں۔”


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.