ایف اے ٹی ایف: پاکستان کی قسمت کا فیصلہ آج متوقع

پیرس: پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں رہے گا یا نکل جائے گا، اس سے متعلق فیصلہ آج متوقع ہے۔

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آج آخری روز ہے۔

ایف اے ٹی یف کی جانب سے دی جانے والی سفارشات پر پاکستان نے کتنا عمل کیا ہے اس بات کا تعین کئے جانے کے بعد حکام کی جانب سے آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جس کے بعد اگلے سال فروری تک پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر کڑی نظر رکھی جائے گی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف تعین کرے گا اِسے کس فہرست میں جگہ دی جائے۔

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کی بھارتی کوشش

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس خدشے کا ظاہر کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بنکاک میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا اور ایشیا پیسفک گروپ کو اقدامات سے متعلق آگاہ کیا ۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے میں کامیاب رہا، شاہ محمود قریشی

پاکستان گرے لسٹ میں کب شامل ہوا؟ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ سال جون کے مہینے میں پاکستان کا نام ’’گرے لسٹ‘‘ میں شامل کیا تھا۔

اس فہرست میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے رقوم کی فراہمی کو روکنے کے لیے مناسب کوششوں میں ناکام رہے ہوں۔

ایف اے ٹی ایف ہے کیا؟ایف اے ٹی ایف ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جسے 1989 میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی سے منسلک مالی معاونت کی روک تھام اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کو اس سلسلے میں درپیش خطرات سے بچانے لیے قائم کیا گیا تھا۔

پاکستان اس سے قبل 2012 سے 2015 تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں رہ چکا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے پاکستان سے مطالبات

بی بی سی کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے مطالبہ کے وہ منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کرنے والے لوگوں اور اداروں کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے۔

پاکستان ایسے اقدامات بھی اٹھاتے ہوئے نظر آئے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے خطرات کی سنگینی کا ادارک کرتے ہوئے ان پر کڑی نظر رکھ رہا ہے۔

اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے یہ بھی مطالبہ ہےکہ غیرقانوی طور پر دولت اور اثاثے منتقل کرنے والے ذرائع کی شناخت کی جائے اور ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور مختلف ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.