ترکی اور امریکا کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق

واشنگٹن: (17 اکتوبر 2019) ترکی اور امریکا کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد ترکی نے شام میں سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے کردوں کو نکلنے کے لیے پانچ دن کی مہلت دے دی ہے۔

جنگ کے حوالے سے امریکا کے نائب صدر مائیک پینس ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کرنے انقرہ پہنچے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچایا، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس بریفنگ دی جس میں ترکی نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کردوں کو نکلنے کے لیے پانچ دن (120 گھنٹے) کی مہلت دے دی۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس کے مطابق 120 گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران امریکا کردوں کی زیر نگرانی افواج کو اس علاقے سے باہر نکالنے میں مدد کرے گا جسے ترکی لاکھوں پناہ گزینوں کے لیے محفوظ زون بنانا چاہتا ہے جو ترک سرحد کے پاس قائم کیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.