7ہزار 777 ہیروں سے بنی مہنگیاور کوبصورت ترین انگوٹھی

7 ہزار 777 ہیروں سے سجی انگوٹھی تیار

نئی دہلی: بھارت کی ایک کمپنی نے 7 ہزار 777 سفید ہیروں سے سجی ایسی انگوٹھی تیار کی ہے جو کنول کے پھول سے مشابہت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کمپنی نے ہیروں سے سجی ایک ایسی انگوٹھی تیار کی ہے جس میں 7 ہزار 777 ہیرے جڑے ہیں اور انگوٹھی کنول کے پھول سے مشابہت رکھتی ہے۔

اٹھارہ قیراط کی لوٹس نامی اس خوبصورت انگوٹھی کی قیمت 4.9 ملین ڈالرز (77 کروڑ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ اس انگوٹھی کا وزن گالف کی گیندسے زیادہ یعنی 58 گرام ہے، واضح رہے کہ گالف کی گیند کا وزن 45.93 گرام ہوتا ہے۔

دنیا کی اس مہنگی اور سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.