کندھ کوٹ:ٹرک کار پر گرنے سے چار افراد جاں بحق

کندھ کوٹ:(18 اکتوبر 2019) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ٹرک کار پر گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کشمور میں رانو اسٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا، جب پتھروں سے لدا بھاری ٹرک برابر سے گزرنے والی کار پر گرگیا۔

حادثے میں کار میں سوار چاروں افراد دب کر جاں بحق ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ہمراہ جائے حادثے پر پہنچی اور کار کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں چاروں افراد پی پی گیس فیلڈ کے ملازم تھے جو کام پر آرہے تھے جبکہ پتھروں سے لدا ٹرک کشمور سے کندھ کوٹ آرہا تھا حادثہ روڈ کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.