امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے فون کی فروخت میں اضافہ

چین : امریکی صدر ٹرمپ کی پابندیوں کے بعد بھی رواں برس چینی کمپنی ہواوے 185 ملین فون فروخت کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ سی نیٹ ٹیکنالوجی ویب سا ئٹ کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی جنگ کے باعث بلیک لسٹ میں شامل ہوکر مختلف پابندیوں کا سامنا کرنے والی چینی کمپنی ہواوے کے منافع میں کوئی کمی نہیں آسکی ۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر تک ہواوے کمپنی نے 18 کروڑ 50 لاکھ فونز دنیا بھر میں فروخت کئے ۔ جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہیں کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس عرصے میں آمدنی( 610. 8 یوآن )یعنی 86 ارب ڈالرز رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہے ۔البتہ امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد کمپنی نے خود چند ماہ پہلے اپنی مصنوعات کی فروخت سے آمدنی میں 10 ارب ڈالرز کمی کی پیش گوئی کی تھی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس عرصے میں ہواوے نے دنیا بھر میں 5 جی نیٹ ورک آلات کی فراہمی کے 60 کمرشل معاہدے کیے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ہواوے کو رواں سال مئی میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بلیک لسٹ کیا تھاتاہم اب امریکی حکومت نے پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو ہواوے سے کاروبار کے لیے لائسنس کے اجرا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مگر اس پابندی سے کمپنی نے نئے فلیگ شپ میٹ 30 سیریز کے فونز متاثر ہوئے ہیں جو گوگل ایپس سے محروم ہیں جبکہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم بھی اوپن سورس استعمال ہوا، جس کے باعث فونز کی فروخت متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔جولائی میں یاہو فنانس سے انٹرویو میں ہواوے کے بانی رین زینگ فائی نے امریکی حکومت کی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے کمپنی کے منصوبوں کے ساتھ دیگر چیزوں پر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے جب بلیک لسٹ کیا گیا تو ہواوے اس کے لیے مکمل تیار نہیں تھی اور پابندی کے بعد پہلے 2 ہفتوں میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 40 فیصد کمی آئی، جس کی وجہ آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے خدشات تھے۔۔2018 میں ہواوے نےسب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا تھا مگر امریکی پابندیوں کے بعد فی الحال سام سنگ 2019 میں دنیا کی سب سے زیادہ فون فروخت کرنے والی کمپنی کے طور پر سامنے آئی ہے ۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.