مہوش حیات کتابوں کی پرانی دوست نکلیں

کراچی :معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کتابوں سے ان کی دوستی بہت پرانی ہے۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پہلی سالگرہ کی ایک تصویر اپ کی۔

تصویر کا کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ گھٹنوں گھٹنوں چلنے سے بھی پہلے میری کتابوں سے دوستی ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مطالعے کا جادو بہت خاص ہے میں چاہتی ہوں کہ ہر بچہ اس جادو سے مستفید ہو۔

آخر میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنسل سے لکھنے میں انہیں بہت وقت لگا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.