ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ کا اجرا

ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اردو ویب سائٹ کا اجرا کردیا گیا ہے۔ اردو ویب سائٹ کا افتتاح چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کیا۔ ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں چیف فیٹ تہمینہ عامر اور رکن فیٹ مصطفیٰ سجاد حسن نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور شرکا کو ویب سائٹ کی بابت اہم معلومات بھی فراہم کیں۔افتتاحی تقریب میں موجود شرکا کو بتایا گیا کہ ویب سائٹ پر کسٹمز، انکم ٹیکس اور ایف بی آر سے متعلق مکمل معلومات اور ان اداروں کی خدمات کی بابت تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اب عام شہری بنا کسی پریشانی و تکلیف کے درکار معلومات حاصل کرسکتا ہے۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر بہت جلد مکمل آٹومیشن حاصل کر لے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کی بدولت ٹیکس گزاروں کو بہت بہتر سہولیات میسر آئینگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.