ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات: پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہ جانے کا امکان

پیرس : پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات پیرس میں جاری ہیں اور پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہ جانے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ ہونےوالے مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی رپورٹ، منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کا جائزہ لیا۔ ایف اے ٹی ایف پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے اورپاکستان کا نام بلیک لسٹ کی بجائے گرے لسٹ میں رہنے کا امکان ہے،پاکستان فروری 2020 تک گرے لسٹ میں رہ سکتا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ 18اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف نتائج کی رپورٹ جاری کرے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.