پالتو مرغے نےاپنی مالکن کا قتل کردیا۔

آسٹریلیا میں مرغے نے اشتعال میں آکر اپنی مالکن کو ٹھونگیں مار مار بے دردی سے قتل کردیا، ڈاکٹروں نے بہت زیادہ خون بہنے کو موت کی وجہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مرغے کے ٹھونگوں سے خاتون کے قتل کا واقعہ جنوبی آسٹریلیا کے ایک قصبے میں پیش آیا جہاں 76 سالہ خاتون کے پالتو کے مرغے نے ہی اپنی مالکن کو قتل کردیا۔ کچھ روز قبل جب وہ صبح انڈے جمع کرنے مرغیوں کے پنجرے میں پہنچی تو ان ہی مرغے نے اشتعال میں آکر اپنی مالکن پر ٹھونگوں سے پے درپے وار شروع کردئیے۔ مرغے کے مسلسل حملوں نے خاتون کی ٹانگوں کو شدید زخمی کردیا جس کے باعث ان کی ٹانگوں سے تیزی سے خون بہنے لگا اور اسپتال پہنچے سے قبل ہی مو ت کے منہ میں چلی گئیں۔ پورسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ خاتون کی ٹانگوں کی رگیں پیچدگیوں کے باعث آپس میں الجھی ہوئی تھی جو ٹانگوں کے مذکورہ حصّے میں خون کے زیادہ دباؤ اور بہاؤ میں انتہائی کمی کا باعث تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مرغے کی ٹھونگوں سے خاتون کی ٹانگوں کے اوپری کے حصّے کی رگوں کو شدید نقصا ن پہنچا تھاجس کے باعث خون کے بہاؤ میں تیزی آگئی اور خاتون بے ہوش ہوکر گرگئی تھیں اور اسپتال لےجاتے ہوئے ہلاک گئیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.