ایک بار پھرشکست کا سامنا ،سوکا ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میچ ہار گئی

یونان میں جاری سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بھی ہار گئی، ہنگری نے گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست دے دی۔

سِکس آسائیڈ فٹبال کے سوکا ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کا مقابلہ ہنگری سے ہوا جس میں ہنگری نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔

سکس آسائیڈ سوکا ورلڈ کپ: جرمنی کیخلاف بہتر کھیل کر بھی پاکستان ناکام پاکستان کی جانب سے واحد گول شعبان نے کھیل کے سترہویں منٹ میں کیا۔ پاکستان ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے ان چار میچز میں پاکستان کے خلاف 17 گول ہوئے جبکہ گرین شرٹس صرف 4 گول بنا سکے۔

ٹورنامنٹ میں اس سے قبل ہونے والے میچز میں پاکستان کو جرمنی نے 2-3، رومانیہ نے 0-5 اور سلوانیہ نے 1-5 سے شکست دی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.