رگبی ورلڈ کپ 2019ء ہفتہ کو دو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے

ٹوکیو: جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ءمیں (کل) ہفتہ کودو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے،میگا ایونٹ اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، ویلز، فرانس، میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ رگبی ایونٹ کا ناک آﺅٹ مرحلہ کل سے شروع ہوگا اور دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے جس کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا کوارٹر فائنل میچ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے باقی دو کوارٹر فائنلز 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے اور تیسرا کوارٹر فائنل میچ ویلز اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیموں نے شرکت کی جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل تھیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کےلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے ، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.