پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوا، ایف اے ٹی ایف

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جس کے باعث پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سال 2020 فروری تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی معالی مدد کے خلاف مثبت اقدامات کیے ہیں۔

 

ایف اے ٹی ایف کی مشترکا پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو معاملات بہتری کیلئے فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے۔ نئی حکومت آنے کے بعد بہت سے معاملات میں بہتری آئی ہے۔

 

واضح رہے کہ پیرس میں جاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہم اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

 

پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے روکنے کیلئے 3 ووٹ درکار تھے۔ ملائشیا، چین اور ترکی نے اہم فورم پر پاکستان کی حمایت کی تھی۔ پاکستان کو پراسیکیوشن سسٹم میں بہتری سمیت 4 اہداف حاصل کرنا ہونگے۔

 

پاکستان نے اب تک ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر علمدرآمد کرتے ہوئے حافظ سعید سمیت جماعۃ الدعوۃ کے چار رہنماؤں کو دہشت گردی کی مالی امداد کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کیا ہے؟ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے سدباب کے لیے عالمی سطح پر معیار طے کرنے کا ایک ادارہ ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.